• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا: 24گھنٹوں میں 1312نئے کورونا کیسز اور 7اموات رجسٹرڈ

ویانا(اکرم باجوہ) 24 گھنٹوںکے دوران آسٹریا بھر میں 1312 سے زائد نئے کورونا انفیکشن رجسٹرڈ ہوئے،جبکہ کورونا کے ہاتھوں سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ آسٹریا میں کورونا کی صورتحال کشیدہ ہے، خاص طور پر انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں اس وقت 230 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں نئے انفیکشن کی تعداد کم ہوئی ہے لیکن ہفتہ کو دوبارہ 2100 سے زیادہ ہوگئی تھی۔ اور پیر کو پتہ چلا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریا میں کل 1312 نئے انفیکشن اور سات اموات ہوئیں۔ موازنہ کے لیے ایک ہفتہ قبل 20 ستمبر کو کورونا کے 1399 کیس تھے ۔
یورپ سے سے مزید