• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے تمام حدیں پار کرلیں جوہری بم نہیں بنانے دینگے، اسرائیل

اقوام متحدہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا ہےکہ ایران کے جوہری پروگرام نے تمام سرخ لکیریں عبور کرلی ہیں، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب ماجد تاخت نے کہا ہے کہ یواین میں ایران فوبیا تیزی سے دوڑ رہا ہے ، انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ان کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے ، عالمی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی جوہری تنصیبات کی انسپیکشن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کو کبھی ایٹم بم بنانے نہیں دے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے الزام لگایا کہ ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کے لیے یورینیئم کی افزودگی میں کافی پیش رفت کرلی ہے اور اس کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام نازک موڑ پر ہے۔

تازہ ترین