• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتوں نے ہماری نیندیں حرام کر دیں انجمن تاجران عثمانیہ مارکیٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران عثمانیہ مارکیٹ کے صدر پرویز گجر،محمدیہ بازار سورج میانی روڈکے جنرل سیکرٹری محمد اشرف نے تاجروں کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں 28 وارداتوں نے تاجروں کی نیندیں حرام کر دی ہیں پولیس خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، تحفظ نہ دیا گیا تو ہڑتال کریں گے۔مظاہرہ میں محمد مہربان،حافظ طارق، راشد قریشی،محمد شکیل ،رانا فاروق،نعیم ذرگر،سلیمان انصاری،اعظم شیخ،حاجی محمد سلیم نے شرکت کی۔تاجررہنمائوں نے کہا کہ گذشتہ رات بھی العزیز میڈیکل سٹور ملاک سے 45000 روپے لوٹ لیے گئے ہمارے تاجر راشدکو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
تازہ ترین