• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہول سیل ڈیلرز کی مشاورت سے چینی کےنئے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم نےکہا کہ ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے مہنگائی روکنے کیلئے کنٹرول ریٹس کا نفاذ کردیا گیا ہے اس سلسلے میں چینی اور آٹے سمیت اشیاءخوردونوش کے نئے ارزاں سرکاری ریٹس پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ریٹس کے فوری نفاذ کی چیکنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہول سیل ڈیلرز کی مشاورت سے نئے سرکاری ریٹس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔
تازہ ترین