• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاسٹلز واجبات کا معاملہ حل کیا جا رہا ہے، ترجمان خواتین یونیورسٹی

ملتان (اسٹاف رپورٹر) ترجمان خواتین یونیورسٹی نے کہا ہے کہ ہاسٹلز کے واجبات کا معاملہ یونیورسٹی انتظامیہ قانونی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے حل کررہی ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا واضح موقف ہے کہ طالبات کو نظم وضبط کے دائرے میں رکھتے ہوئے تمام مسائل کو حل کیا جائے انہوں نے ہاسٹلز وارڈنز کو ہدایت کی ہے وہ طالبات سے شفقت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو پہلی ترجیح سمجھتے ہوئے حل کریں ان کی عزت نفس کویقینی بنائیں۔
تازہ ترین