• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ کو اپنی سوچ سے نکل کر پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے تھا، مونٹی پنیسر

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی پر سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی اپنے بورڈ سے ناراض ہوگئے۔ پنیسر کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کو اپنی سوچ سے باہر نکل کر پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔

اپنے ایک کالم میں سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے پاس دُنیا کو یہ بتانے اور اپنا کردار ادا کرنے کا یہ بہتر ین موقع تھا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورے کی منسوخی سے قبل انگلش بورڈ کو یہ ضرور سوچنا تھا کہ پاکستان نے کوویڈ کے مشکل دنوں میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ 

پنیسر کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کے پاس دورہ پاکستان کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے بہترین موقع تھا۔

مونٹی پنیسر نے کہا کہ زندگی چلتی رہتی ہے، اہم بات یہ ہے کہ آپ دوسروں کے لیے کیا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگلے برس جب شائقین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے یہ سوال کریں گے کہ آپ پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے کیا کر رہے ہیں تو اُن کا جواب یہ ہونا چاہیے کہ ہم معاہدے کے مطابق پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین