• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ

ترکی نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود اسکول دوبارہ بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق کووڈ 19 کیسز میں حالیہ اضافے کے باوجود ترکی دوبارہ اسکول بند نہیں کرے گا۔

اس حوالے سے ترکی کے وزیرصحت کا کہنا ہے کہ حکومت ذاتی طور پر تعلیم جاری رکھنے کیلئے مختلف طریقوں پر غور کر رہی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں کی آن لائن کلاسز کے بعد رواں ماہ ترکی میں اسکول کھولے گئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں حالیہ دنوں میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار کے قریب ریکارڈ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین