• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں کورونا سے 24 گھنٹے میں ریکارڈ 852 اموات

روس میں کورونا وائرس سے اب تک کی سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہے۔ ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 852 افراد کا انتقال ہوا۔

ان اموات کے بعد روس میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ جبکہ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 74 لاکھ 64 ہزار سے زیادہ ہے۔

ڈیلٹا ویریئنٹ اور ویکسینیشن میں کمی کی وجہ سے روس میں کورونا متاثرین میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید