• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سرکاری دفاتر میں ختم نبوت پر آیات، احادیث لکھوانے کی ہدایت


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نےختم نبوت ﷺ کے بارے میں قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ تمام سرکاری دفاتر میں لکھوانے کی ہدایت دے دی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کو ہدایت کی کہ ختم نبوت ﷺکے بارے میں قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کو تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی داخلی مقامات پر سنہرے حروف میں لکھوائی جائیں۔

ختم نبوت کے بارے میں قرآنی آیات اور احادیث کو نمایاں مقام پر آویزاں کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے پیش کی تھی۔

پرویز الہٰی نے سرکاری دفاتر میں ختم نبوت سے متعلق قرآنی آیات اور احادث مبارکہ آویزاں کرنے پر سندھ اسمبلی اور وزیر اعلیٰ سندھ کو فوری عمل درآمد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین