• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے چیف سلیکٹر کی ہنگامی میٹنگ

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی خراب کارکردگی پر پی سی بی حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔ اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

اگلے چند میچوں میں کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ 

منگل کی شب محمد وسیم نے ورلڈ کپ اسکواڈ کی ہنگامی میٹنگ رات ساڑھے نو بجے اسلام آباد میں طلب کی، یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی ۔ 

کرکٹرز پر واضح کردیا گیا کہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں ورنہ ان کو ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گی۔ 

پی سی بی کی جانب سےکھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس خفیہ میٹنگ کا ذکر گروپس میں نہ کریں۔

تازہ ترین