• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ سلطان، ذہنی معذور شاعر کو اہل خانہ نے زنجیروں سے جکڑ کر درخت سے باندھ دیا

کوٹ سلطان(نامہ نگار)علاج کے پیسے نہ ہونے پرمحنت کش نے ذ ہنی معذور بھائی کو زنجیروں میں جکڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق بستی کھروڑہ کا رہائشی سرائیکی کا شاعر غلام رسول عباسی دو سال قبل ذہنی طور پر معذور ہوا تو اہل خانہ نے جمع پونجی لگا دی مگر وہ ٹھیک نہ ہوا۔بیوی اور5بچوں کا واحد کفیل ٹھیک نہ ہوا تو بھاگ جانے کے خوف سے اس کے اہل خانہ نے اسے زنجیروں سے جکڑ کرگھر کے باہر درخت سے باندھ دیا۔ذہنی معذور کے بھائی خالد اقبال کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل اس کا بھائی غلام رسول عباسی گھر سے لاپتہ ہوا تو مظفر گڑھ کے علاقہ سے ملا،اس لئے انہوں نے دوبارہ بھاگ جانے کے ڈر سے قید کر لیا ہے،ڈاکٹروں کے مطابق اس کا علاج ممکن ہے تاہم مہنگا ہونے کی وجہ سے وہ قاصر ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور دیگر حکام سے سرکاری خرچ پر علاج کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین