پیرس (جنگ نیوز )فرانس نے کہا کہ ایران کو 2015 کے ایٹمی معاہدے پر عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے چاہئیں تاکہ سفارتی کشیدگی سے بچا جا سکے جو مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر کے ایک عہدیدار نے منگل کو کہا کہ ایران ویانا میں مذاکرات میں واپس آنے سے پہلے نئی شرائط نہیں لگا سکتا کیونکہ ان مذاکرات کی شرائط پہلے ہی واضح تھیں۔مغربی طاقتوں نے ایران سے مذاکرات پر واپس آنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وقت ختم ہو رہا ہے کیونکہ اس کا جوہری پروگرام معاہدے کی طے شدہ حدود سے تجاوز کر رہا ہے۔