• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں 134فیصلے، ایک مجرم کو سزائے موت، دو کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے اٹھائیس ستمبر کو مجموعی طور پر 134 مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 215 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے، مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے چھ اور منشیات کے اکیس مقدمات کا فیصلہ سنایا، جن میں پنجاب کی عدالتوں نے منشیات کے چھ، خیبرپختونخوا میں منشیات کے سات سندھ میں قتل اور منشیات کے چھ چھ اور بلوچستان میں منشیات کے دو مقدمات کا فیصلہ ہوا، ایک مجرم کو سزائے موت دو کو عمر قید گیارہ کو دس سال سات ماہ پانچ دن قید اور 4650000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 54 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 53 مقدمات نمٹائے، تمام عدالتوں نے 136 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے دس مجرموں کو آٹھ سال قید اور 34ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین