وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ’ورلڈ ہارٹ ڈے‘ کے موقع پر کہنا ہے کہ امراض قلب سے بچنے کے لیے تمباکو نوشی سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔
سردار عثمان بزدار نے ورلڈ ہارٹ ڈے پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سادہ غذا اور سادہ زندگی گزارنے سے امراض قلب سے بچاؤ ممکن ہے۔
انہوں نے صحت سے متعلق حکومتی کاوشوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، امراض قلب کےعلاج کے لیے ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ قائم کر رہے ہیں۔