• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھو کو لے کر اپنے متعلق میم ارچنا نے خود شیئر کر ڈالی

نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے ریاست پنجاب کے کانگریسی صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ارچنا نے اپنے متعلق بنائی جانے والی میم خود ہی شیئر کردی۔ 

واضح رہے کہ مختلف چینلز پر نشر ہوئے کپل شرما کے نامور کامیڈی شوز میں سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو مستقل مہمان کے طور پر نظر آتے رہے ہیں۔ 

سیاسی مصروفیات میں اضافے کے بعد سدھو نے شو سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ ان کی جگہ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کو مستقل مہمان بنادیا گیا تھا۔ 

تاہم اب سدھو کے پارٹی کی اہم پوزیشن سے عہدے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ سدھو واپس شو کے مہمان کے طور پر آنے والے ہیں۔ 

اسی سلسلے میں ارچنا کو لے کر سوشل میڈیا پر مزے مزے کی میمز کی شیئرنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

انہیں میں سے ایک میم کو خود ارچنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔ 

اس میم کے مطابق ارچنا ایسا محسوس کر رہی ہیں کہ اب انہیں گھر جانا ہے۔ 

میم شیئر کرتے ہوئے ارچنا نے لکھا کہ "وہ خود ایک میم ہیں"، ساتھ میں یہ عبارت بھی لکھی کہ "قصہ سارا کرسی کا"۔



تازہ ترین