اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ گزشتہ روز کے اخبارات میں غلطی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہائوسنگ سوسائٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب کے بدھ کے روز انعقاد کے خبر شائع ہوئی تھی، واضح کیا جاتا ہے کہ یہ تقریب آج بروز جمعرات منعقد ہوگی ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد شہزاد فاروق رانا کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس گلزار احمد ، پارک روڈ پر واقع سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہائوسنگ سوسائٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس تقریب میں ملک بھر سے سپریم کورٹ کے ممبر وکلاء اور ہائوسنگ فائونڈیشن کا عملہ بھی شریک ہوگا ۔