پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد کی حدود سردار احمد جان کالونی میں سنگدل شخص نے پانچ سالہ بچے کو ہوس کانشانہ بنا ڈالا۔علی گوہر ولد باز گل سکنہ سردار احمد جان کالونی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزاس کاپانچ سالہ بیٹا(ص) ٹافیاں خریدنے کے لئے گھر سے نکلا تھوڑ ی دیر تک وہ واپس نہیں آیا تو اسے فکر لاحق ہو گئی اور وہ بیٹے کو تلاش کرنے کے لئے نکلا راستے میں بچوں نے اسے بتایا کہ (ص) کو رفیع اللہ ولد سید اعظم نے گود میں اٹھایا اور کھیتوں کی طرف لے گیا وہ موقع پرپہنچا تو معلوم ہواکہ رفیع اللہ نے اس کے بیٹے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ہے پولیس نے بچے کو میڈیکل کے لئے بھجوا کر ملزم رفیع اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔