• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) 5 خواتین سمیت 7 افراد اغواء ہو گئے۔تھانہ گولڑہ کے علا قے موہری سے 16 سالہ دو شیزہ کو اغوا کر لیا گیا ،نیئر سلطانہ نے پولیس کو بتایا کہ نقیب نے مدعیہ کی بیٹی کو اغوا کر لیا ۔تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کو رضوان خان نے پولیس کو بتا یا کہ جنید نے مدعی کی بیوی ( س) کو اغوا کر لیا۔تھانہ سبزی منڈی پولیس کو اسما عیل خان نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے مدعی کے بھائی بلال خان کو اغوا کر لیا ۔تھانہ پیرودھائی کو محمد وحید نے بتایا کہ اس کی 29 سالہ ہمشیرہ(الف)بی بی کو سلیم اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ وارث خان کو محمد عمران نے بتایا کہ اس کی 16 سالہ بیٹی (ع) کو شاہ زیب،محسن اور حفیظ اللہ نے اغواء کر لیا۔تھانہ آراے بازارکو اورنگزیب نے بتایا کہ میرا بھائی محمد آصف اغواء ہو گیا ۔تھانہ مری کو مشتاق احمد نے بتایاکہ اس کی بیٹی (م) بی بی کو محمد آکاش نے اغواء کرلیا ۔
تازہ ترین