• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں پہلے 5 اور اب 4 روپے کا اضافہ معاشی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل میں مزید 2 روپے کا اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اب عوام کو اپنے حق کیلئے باہر نکلنا ہوگا نہیں تو یہ سلیکٹڈ غریبوں سے جینے کا حق چھین لیں گے۔

اویس شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ روپیہ ڈالر کے آگے تاریخی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے بھی پیٹرول کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جیسی نااہل اور نالائق حکومت آج تک نہیں دیکھی۔

تازہ ترین