• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹرز کا نان AC بسوں کے کرائے ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ

آل پاکستان پبلک ٹرا نسپورٹ اونرز فیڈریشن نے اے سی بسوں کی طرح نان اے سی بسوں کے کرائے بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

جیو نیوز سے فون پر گفتگو میں چیئرمین اکرم ذکی کا کہنا تھا کہ پندرہ روز میں ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا، موجودہ کرایوں میں بسیں چلانا مشکل ہو گیا ہے، کرائے بڑھاتے ہیں تو مسافر مارتے ہیں، نہیں بڑھاتے تو خود مشکل میں ہیں۔

چیئرمین اکرم ذکی نے کہا کہ مارکیٹ کو کرائے متعین کرنے دیئے جائیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کا آن لائن اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

تازہ ترین