• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا کالعدم TTP سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ


پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کر دیا، وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان طالبان کو غیر مسلح کرنے کیلئے مذاکرات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں افغان طالبان ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم تحریکِ طالبان پاکستان کے کچھ گروپس کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمیشہ کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ہتھیار ڈال د ے تو انہیں معاف کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی والے عام شہری کی طرح رہ سکتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ نہیں جانتے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے بات نتیجہ خیز ہوگی یا نہیں، ٹی ٹی پی سے بات چیت افغان طالبان کے تعاون سے افغانستان میں ہو رہی ہے۔

تازہ ترین