• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائرز ہسپتال کی جلد تکمیل کیلئے تعاون کرینگے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نےکہا ہےکہ وکلا کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ لائرز ہسپتال راولپنڈی کی جلد تکمیل کیلئے ہائیکورٹ بار سے مکمل تعاون کریں گے۔ ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی میں وکلا کے نئے چیمبرز کی تعمیر کے لئے جگہ فراہم کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ہائیکورٹ بار راولپنڈی سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے وفد سےملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک رضوان اعوان ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری جنرل شاہد شہزاد بھٹی، سینئر نائب صدر شاہدہ تنویر چوہدری، روحما قریشی چوہدری ریافت چوہدری کاشف اور ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری عمران یوسف نیازی شامل تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ نے وکلا کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو انصاف فراہم کرنے کیلئے بار اور بینچ کا تعاون ضروری ہے عدالتی نظام میں بہتری وکلاءکی مشاورت سے ہی ممکن ہے۔ ہم وکلا کی مشاورت سے نظام میں اصلاح کی کوشش کررہے ہیں۔
تازہ ترین