• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ بینش راجہ کے حوالے سے یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی ہے۔

اب اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔


پوسٹ پر  ان کے مداحوں نے دریافت کیا کہ  کیا تصویر میں موجود شخص آپ کے شوہر ہیں، تو اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں میری شادی ہوگئی ہے اور یہ میرے شوہر ہی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہِ اگست کے آغاز میں سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ بینش راجہ نے اپنے قریبی دوست سے شادی کی ہے لیکن انہوں نے خود ان خبروں کی تردید کی تھی نہ تصدیق۔

دو ماہ بعد اب انہوں نے شوہر کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور بتایا کہ وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

بینش راجہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، 2016 میں مقبول ترین ڈرامے سنگِ مرمر میں انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوایا۔

بعد ازاں انہیں یقین کا سفر، دل بے خبر اور زرد زمانوں کا سفر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا۔

بینش ناصرف ڈراموں بلکہ پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے والے عاطف اسلم کے مقبول ترین گانے ’زمین جاگتی ہے‘ میں بھی دکھائی دی تھیں۔

تازہ ترین