• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں سیاسی ہلچل، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وزیراعلیٰ بلوچستان کی حکومت بچانے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

صادق سنجرانی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کریں گے اور صوبے میں برپا سیاسی ہلچل پر بات کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ اس دورے میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض ارکان کے تحفظات بھی دور کرانے کی کوشش کریں گے۔

جام کمال سے ملاقات کے باوجود صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان، رکن اسمبلی بشریٰ رند کے تحفظات دور نہ ہوسکے۔

تازہ ترین