• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی، مونس الٰہی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈکلیئرڈ، احتساب کے نام پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، ترجمان

لاہور(پ ر) چوہدری برادران کے ترجمان نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈکلیئرڈ ہیں۔ چودھری برادران کو ماضی میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سلسلہ میں مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے نام نہاد احتساب کے نام پر فائلوں کے پیٹ حقائق کے برعکس گمراہ کن مواد سے بھرے گئے اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا گیا تاکہ انکے خلاف ان بے بنیاد اعدادوشمار کی بنیاد پر کارروائی کی جا سکے۔

تازہ ترین