• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا وزیراعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے؟ شیری رحمان کا سوال


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے  پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم کے قریبی لوگوں کے نام سامنے آنے کے بعد سوال اُٹھایا ہے کہ کیا وزیراعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے یا صرف رپورٹ طلب کی جائے گی؟

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‏پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم کے قریبی لوگوں کے نام آنا ہمارے لیے کوئی تعجب کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کرپشن فری پاکستان کے نعرے کھوکھلے ہیں، احتساب اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا ایک طریقہ ہے۔

شیری رحمان نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے یا صرف رپورٹ طلب کی جائے گی؟

خیال رہےکہ پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں اور تحقیقات میں دنیا کے 117 ملکوں کے 150 میڈيا اداروں کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا ہے۔

صحافتی دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات میں پاکستان سے دی نیوز کے عمر چیمہ اور فخر درانی شریک ہوئے۔

پنڈورا پیپرز کی دستاویزات کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ لندن میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین