برمنگھم ( پ ر ) معروف سیاسی اور سماجی شخصيت مرزا فیصل محمود نے کہا کہ جہلم فورم کا قیام ایک اچھی کاوش ہے۔ جہلم کا خطہ غازیوں اور شہیدوں کی پاک سرزمین ہے اس کی مٹی میں وفا ہے، اس مٹی نے نا صرف جہلم کو بلکہ پاکستان اور دنیا کو گوہر نایاب عطا کیا جو نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنی خدمات پیش کر کے نہ صرف اپنی والدین ،خاندان، جہلم اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ چاہے وہ سیاسی شعبہ ہو،سماجی شعبہ ہو یا سپورٹس کا شعبہ اس میں اپنا نام کمایا، اس کی زندہ مثال جہلم سے تعلق رکھنے والی ہر دل عزیز شخصيت برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم کے لارڈ میئر محمدافضل ہیں جن کا تعلق بھی جہلم سے ہے جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے، لارڈ میئر برطانیہ کے نا صرف پہلے پاکستانی اور مسلم کونسلر بھی رہ چکے ہیں ،جہلم میں دو بڑے فائدوں کا ذکر کروں گا، نمبر ایک اوورسیز میں موجودہ جہلم سے تعلق رکھنے والوں کا ایک دوسرے سے روابط مضبوط ہونگے، دوسرا بڑا فائدہ اجتماعی طور پر جہلم کے لوگوں اور علاقوں میں جن میں چار تحصلیں دینہ،سوہاوہ،پنڈ دادن خان اور جہلم شامل ہے، ان علاقوں میں فلاحی پروجیکٹ کرنے میں مدد ملے گی اور اس تنظیم کے روح رواں سابق جج الیاس گوندل ہیں جو جہلم فورم (انٹرنیشنل ) کے چیف آرگنائز بھی ہیں جو دنیا بھر میں کام کر رہی ہے، جس کا یو کے لیول کا اجلاس برمنگھم میں ہوا، جس کی میزبانی مرزا محمد شریف نے کی جو مڈلینڈ کے آرگنائزنگ کو آرڈینٹر بھی ہیں ، مبارک باد کے مستحق ہیں، فیصل محمود نے کہا کہ جہلم فورم نے پھلڑے سیداں میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس کے وہ مشکور ہیں اور آج میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جلد جہلم فورم کے تعاون سے پھلڑے سیداں تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے لئے کوئی پروجیکٹ لانچ کیا جائے گا کیونکہ یہاں کے لوگ بہت غریب اور خوددار بھی ہیں،ہم سب نے ملکر اس طرح کے علاقوں کو اٹھانا ہے، جس سے ان کے وقار میں اضافہ ہو سکے اور لوگوں کو فائدہ پہنچے، علاوہ ازیں جہلم فورم کا اجلاس برمنگھم میں ہوا جس کی صدارت مرزا محمد شریف اور چیف آرگنائز الیاس گوندل کے زیر نگرانی اجلاس ہوا اور برطانیہ کے مختلف شہروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور گزشتہ سالوں کے پروجیکٹس کے بارے میں بتایا گیا جو جہلم میں کئےگئے اور آئندہ کے پروجیکٹس پر روشنی ڈالی گئی اجلاس کے مہمان خصوصی برمنگھم کے لارڈ میئر محمد افضل تھے، اس کے علاوہ کونسلر ذاکر اللہ،شاہنواز کیانی،نعمان سعید،زبیدہ خانم،مرزا خداداد،متین شریف،چوہدری عبدل رفیق اور دیگر نے شرکت کی۔