• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، طالبعلم کی معلم کیساتھ ملکر ساتھی طالبعلم سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد (آئی این پی ) فیصل آباد میں معلم اور ایک طالبعلم کی جانب سے 15سالہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی کا واقعہ چک جھمرہ میں پیش آیا ، ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر طالبعلم کو بلیک میل کیا اور دوبارہ زیادتی کیلئے مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ چک جھمرہ میں معلم اور ساتھی طالبعلم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔آئی جی پنجاب رائو سکندر خان نے بھی چک جھمرہ میں طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے متاثرہ طالبعلم کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین