پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں ان کا نام آیا اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، سیاست میں آنے سے قبل اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 2008 میں جمع کرائے گئے فارم میں ڈیفنس کراچی میں تین بنگلے، فیکٹریاں اور ریئل اسٹیٹ کے دفاتر شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کا پہلے بھی سامنا کیا ہے آئندہ بھی کروں گا۔