بھارتی اداکار علی گونی بھی پاکستانی کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر رنجیدہ ہوگئے۔
علی گونی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرتا ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمر شریف کو اللّٰہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ دے۔
بھارتی اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’لیجنڈ‘ کا بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جرمنی میں انتقال کر جانے والے عمر شریف کی میت بدھ کی صبح کراچی پہنچا دی جائے گی، عمرشریف کی نماز جنازہ بدھ کو 3 بجے ادا کی جائے گی۔
عمر شریف کی نماز جنازہ پارک کلفٹن میں بشیر فاروقی پڑھائیں گے جبکہ تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔