• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں کاٹھور، گڈاپ، ملیر ، صفورا، ماڈل کالونی، شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن اور گلشن حدید، میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

آئی آئی چندریگر روڈ، طارق روڈ، ڈیفنس، اسکیم 33، نارتھ کراچی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش کی اطلاعات ہیں۔

سرجانی ٹاؤن اور طارق بن زیاد سوسائٹی ملیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید