• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد:ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، PMC کی تالہ بندی کی دھمکی


پاکستان کے مختلف شہروں سے ڈاکٹرز کے قافلے اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے پہنچ گئے اور پی ایم سی کے سامنے روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 4 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کسی نے ایک نہ سنی، انہوں نے مطالبات پورے نہ کیے جانے پر پی ایم سی کی تالہ بندی کرنے کی دھمکی بھی دی۔

پی ایم سی کے سامنے روڈ بلاک کرکے مظاہرین نے این ایل ای امتحان نامنظور کے نعرے لگائے اور صدر پی ایم سی ڈاکٹر ارشد تقی اور نائب صدر علی رضا کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں مجبورکیا گیا کہ ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں اور پی ایم سی کے سامنے دھرنا دیں۔

تازہ ترین