چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت ہو گی یا نہیں؟، اس ایک معاملے پر دو وفاقی وزراء کے دو متضاد بیانات سامنے آگئے۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس کی منظوری کے بعد معاملے پر فروغ نسیم اور فواد چوہدری کے متضاد بیانات سامنے آگئے۔
وزیر قانون فروغ نسیم نے چیئرمین نیب کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے وزیراعظم عمران خان کی مشاورت ہوگی۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے واضح الفاظ میں کہا کہ شہباز شریف سے اس معاملے پر کوئی مشاورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے تو یہاں تک کہا کہ شہباز شریف سے پوچھ کر اگلا چیئرمین نیب لگانا ایسا ہے، جیسے چور سے پوچھ کر تفتیشی افسر لگانا۔
فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا کہ حزب اختلاف نیا قائد حزب اختلاف لائے۔
دوسری طرف وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ چیئرمین نیب کے معاملے پر مشاورت شہباز شریف سے ہی ہوگی، عدم اتفاق پر معاملہ کمیٹی میں جائے گا۔