کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مطالبات کےحق میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔
ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ہڑتال طبی سہولتوں میں کمی، اسپتالوں کی نجکاری کی کوشش پر کی جارہی ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی ہڑتال کے باعث اسپتال آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے، ینگ ڈاکٹرز نے اسلام آباد میں گرفتار ڈاکٹروں کو رہا نہ کرنے پر ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔