• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکارہ پاکستان آنے کی خواہشمند

بھارتی گلوکارہ نیہا بھاسن نے نور جہاں کا انداز اپناتے ہوئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پاکستانی مداح کی خواہش پر پاکستان آنے کا ارادہ کیا ہے۔

بھارتی پوپ گلوکارہ سے ایک صارف نے کہا کہ براہِ مہربانی کورونا کے بعد پاکستان میں کنسرٹ کریں، آپ کے پاکستان میں بہت چاہنے والے ہیں۔

جواب میں نیہا بھاسن نے ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں کا انداز اپنایا اور لکھا کہ ’سانوں نہر والے پُل تے بُلا لو جی۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستان میں اپنے تمام پرستاروں سے محبت کرتی ہوں۔

تازہ ترین