• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: بدعنوانی کے مقدمات میں شامل 15 سرکاری افسران عہدوں سے فارغ

سندھ میں بدعنوانی کے مقدمات میں شامل 15 سرکاری افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔ 

سرکاری افسران کو ہٹانے سے متعلق سیکریٹری ریوینیو نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق عہدوں سے ہٹائے گئے افسران میں گریڈ 9 سے 16 کے ملازمین شامل تھے۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ملازمین کراچی، سانگھڑ، جیکب آباد اور جامشورو میں تعینات تھے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔

تازہ ترین