کراچی (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے بحال ہونے کا امکان روشن ہوگیا، بالآخر اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں۔ اس خوشخبری پر جمعہ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیل سے گفتگو ہوگی۔ نیب آرڈیننس پر اپوزیشن بھی ناخوش ہے وکلا تنظیمیں بھی۔ اس معاملے میں حکومت کیلئے مزید چیلنجز ہوسکتے ہیں۔ ”اپوزیشن“ نیب آرڈیننس کے خلاف آخری حد تک جانے کو تیارہے لیکن زیادہ سے زیادہ کیا کر لیں گے یہ بتا نہیں پارہے۔ سندھ کی سیاست کا مرکزی کردار گورنر صاحب بنے نظر آتے ہیں، تحریک انصاف کا نام بڑھے، یہ چیلنج آسان نہیں۔۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔