• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب تعیناتی، آئین و قانون کو بلڈوز کیا گیا، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب کے چیئرمین کی تعیناتی کرکے آئین و قانون کو بلڈوز کیا گیا۔ قوم غیر جمہوری و غیر آئینی اقدامات کو مسترد کرتی ہے۔ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو مکمل طور پر بے وقعت کردیا۔ ایوان صدر، ایوان آرڈیننس بن گیا۔سالہاسال سے احتساب کے نام پر قوم سے مذاق ہو رہا ہےجن لوگوں نے ملک و قوم کو دھوکہ دیا وہ کسی معافی کے حق دار نہیں۔ پینڈورا پیپرز اور پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ امید ہے سپریم کورٹ قوم کو مایوس نہیں کرے گے،جب تک پنڈورا پیپرز میں ملوث وزراء، حکومتی عہدیدار استعفیٰ نہیں دیتے، شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں، پی پی سندھ پر کئی برسوں سے حکومت کررہی ہے، مگر عوام کی حالت نہیں بدلی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ اور بدین میں استقبالی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین