• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندوز حملہ، پاکستان کی جانب سے شدید مذمت


افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسجد پر دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہے، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی پُرزور انداز میں مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ افغان شہر قندوز کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں 60 نمازی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین