• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیرِاعظم آن لائن رسائی ریگولیٹ کرنے کیلئے مزید اختیارات کے خواہاں

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر—فائل فوٹو
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر—فائل فوٹو 

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر آن لائن رسائی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مزید اختیارات کے خواہاں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمر نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل خطرات سے بچوں کومحفوظ رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، قانون کو اس کے مطابق بنانا ہے۔

کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ نئے اختیارات سے مستقبل میں عائد کی جانے والی پابندیوں پر پارلیمانی نگرانی کم ہونے کا امکان ہے۔

کیئر اسٹارمر نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اختیارات اس لیے ضروری ہیں کہ جائزے کے بعد ہم اس کے نتائج پر چند مہینوں میں تیزی سےعمل کر سکیں  گے اور بجائے اس کے کہ ہر بار ٹیکنالوجی کے ارتقا کے ساتھ نئی قانون سازی کے لیے برسوں انتظار کرنا پڑے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے حال ہی میں گروک کے خلاف اقدامات کیے ہیں، مزید اے آئی چیٹ بوٹس کو بھی بغیر جنسی نوعیت کی تصاویر بنانے پر پابندی کے دائرے میں لایا جائے گا اور انہیں پارلیمنٹ میں زیرِ غور جرائم،  بچوں کے تحفظ سے متعلق قانون میں بطور ترمیم متعارف کرایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید