اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں۔
جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر آج ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اور بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا اور ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے، ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔
دریں اثناءچوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی میں وکلا کا روشن کردار تاریخ کا حصہ ہے، وکلا جمہوریت، انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں۔
یہ بات انہوں نے ملاقات کے لیے آئے ڈسٹرکٹ بار جہلم کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج جو نیب آرڈیننس پر تنقید کر رہے ہیں ان کی اکثر ترامیم اسی آرڈیننس میں شامل ہیں۔