• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا، مہران ٹاؤن سے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے جو جاوید نامی شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

گرفتار کیئے گئے ملزمان اعجاز اور حسن سے اسلحہ اور لوٹی گئی اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں، گرفتار ڈاکوؤں کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملیر کے میمن گوٹھ سے دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم تالا توڑ کر چوری کی وارداتیں اپنے بیٹے ابرار کے ہمراہ کرتا ہے۔

ملزمان میمن گوٹھ کے مین بازار میں واقع دکانوں کے تالے توڑ کر بھی چوری کر چکے ہیں۔

پولیس نے گرفتار چور سے مختلف دکانوں سے لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا ہے۔

پولیس نے ناظم آباد کے علاقے سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے 1 کلو چرس، 2 ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین