• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کروں گا : عاصم اظہر


پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ اُن کے لیے یہ سال بہت خاص ہے کیونکہ اس سال وہ پہلی بار لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کریں گے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کے اسٹوڈیو سے گلوکار عاصم اظہر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ آج شب ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

عاصم اظہر نے کہا کہ ’میرے لیے، یہ سال بہت خاص ہے کیونکہ میں پہلی بار لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کروں گا۔‘

گلوکار نے کہا کہ ’میں نے اس سے پہلے کبھی لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت نہیں کی اور میں بہت پُرجوش ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اس بار لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارم کرنے جارہا ہوں اور مجھے اُمید ہے کہ آپ سب کو میری پرفارمنس پسند آئے گی۔‘

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب آج شب کراچی میں منعقد ہونے والی ہے۔

تازہ ترین