• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز: عاصم اظہر کے مداحوں کیلئے خوشخبری

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد مداحوں کو خوشخبری سُنانے والے ہیں

لکس اسٹائل ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران عاصم اظہر نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کے لیے نئی میوزک ویڈیو لانے والے ہیں جس کی کاسٹ میں بہت خاص لوگ شامل ہوں گے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ ’میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے اگلے البم کا ایک گانا جلد ہی ریلیز ہو رہا ہے۔‘

جیونیوز کی جانب سے جب گلوکار سے پوچھا گیا کہ ان کے البم کا نام کیا ہے؟ تو عاصم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ابھی تک کسی نام کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ ’میں اب بھی نام کے بارے میں سوچ رہا ہوں، میں اس پر کام کر رہا ہوں اور یہ تقریباََ مکمل ہو چکا ہے۔‘

 گلوکار نے اعتراف کیا کہ ان کے لیے ان کے مداحوں کی محبت کسی بھی دوسرے ایوارڈ سے زیادہ قیمتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ شائقین کی طرف سے ملنے والی داد ہے، میرے لیے سب سے اہم ایوارڈز میرے مداح اور ان کی محبت ہیں اور پھر یقیناََ لکس اسٹائل ایوارڈز ہیں۔‘

عاصم اظہر نے مزید کہا کہ ’ان فنکاروں کے لیے جنہیں کبھی کوئی ایوارڈ نہیں ملا، ان کے لیے میرا مشورہ یہ ہے کہ مداحوں سے محبت حاصل کرنے پر توجہ دیں۔‘

تازہ ترین