• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مرتضیٰ وہاب نے رات گئے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا


ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے ٹاور اور آئی سی آئی برج پہنچ کر ٹاور سے ماڑی پور روڈ آئی سی آئی برج پر پیچ ورک کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جگہ پر ٹریفک جام ہوا کرتا تھا، اب پیچ ورک کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ رات کے 2 بجے بھی شہر کی سڑکوں پر کام ہو رہا ہے اور وہ خود اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کے مشن پر گامزن ہے، کراچی کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام اور روڈ کارپٹنگ جلد مکمل کی جائے گی۔

تازہ ترین