• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی کارگو میں تاخیرسے 270ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا بحران

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایل این جی کارگو کی آمد میں تاخیرسے ملک بھر میں 270 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا بحران ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ کارگو آج ٹرمینل پر پہنچے گا، تاخیر کی وجہ تکنیکی وجوہات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ملک بھر میں گیس بحران کی وجہ ایل این جی ویسل کی تاخیر سے آمد ہے۔ وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ایل این جی کارگو کا انتظام پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے کیا تھا، جسے 8 اکتوبر کو پہنچنا تھا لیکن یہ دو روز کی تاخیر کے بعد آج (10 اکتوبر) کو پاکستان پورٹ گیس کمپنی (پی جی پی سی ایل) کے ٹرمینل پر پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاخیر تکنیکی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے۔ برتھنگ میں دو روز کی تاخیر کی وجہ سے پی جی پی سی ایل ٹرمینل میں ایل این جی کی ری گیسیفکیشن سست روی کا شکار ہوکر 600 ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہوکر 330 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئی۔ 6 اکتوبر سے اب تک یومیہ گیس خسارہ 270 ایم ایم سی ایف ڈی ہوچکا ہے۔

تازہ ترین