• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے


مسلم لیگ نون لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کچھ عرصے سے علیل تھے۔

لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، انہیں اکرم میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے بہت قریب تھے اور پارٹی میں ان کی تجاویز کو بھی بہت زیادہ اہمیت دی جاتی تھی۔

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز ملک کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سلجھے ہوئے پارلیمنٹرین اور مثبت سوچ کے حامل شخص تھے۔

پرویز ملک نے سوگوران میں بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

واضح رہے کہ پرویز ملک این اے 133 لاہور سے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی تھے جبکہ ان کے بیٹے اور اہلیہ بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

تازہ ترین