• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریلا موسمِ گرما کی ایک سبزی ہے، جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ لیکن ہم میں سے بیش تر افراد کریلے کی افادیت اور خواص سے واقف نہیں۔کریلے میں پروٹین، ریشہ، کاربوہائیڈریٹس، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، وٹامنز اور منرلز وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ کیمیائی خواص کی بنا پر کریلے کا استعمال کئی تکالیف میں مفید ہے۔ جیسے پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لیے روزانہ کریلے کے رَس کے دو چمچ پی لیں۔ جن افراد کا پیٹ گیس کی وجہ سے پھول جاتا ہو، پیروں اور چہرے پر سُوجن آجاتی ہو۔ 

اُن کے لیے کریلا ایک بہترین غذا اوردوا ہے۔ کریلے کا استعمال گُردے اور مثانے کی پتھری کو بھی ریزہ ریزہ کر دیتا ہے۔ موٹاپے سے پریشان خواتین کریلے کاٹ کر دھوپ میں خشک کریں، پھر اس کا سفوف بنالیں۔ روزانہ دو گرام سفوف کھانے سے جلد ہی فربہی سے نجات مل جائے گی۔

پھر کریلے کے استعمال سے بھوک خُوب کُھل جاتی ہے اور یہ خون بھی صاف کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کریلا جوڑوں کے درد اور گٹھیا کی تکلیف میں بھی فائدہ مند ہے۔ لقوے، فالج اور اعصابی امراض میں بھی اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ نیز، اپنے گرم وخشک مزاج کی وجہ سے کریلا جسم میں بلغم جمع نہیں ہونے دیتا اور فاسد رطوبتیں تحلیل کردیتا ہے۔ (شاہین ولی شاد)

تازہ ترین