• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے گھر پر فائرنگ، پولیس


گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے، پولیس کے مطابق گزشتہ رات موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں 2 افراد کو گیٹ کے سامنے کھڑے ہوکر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درخواست دی گئی ہے،  درخواست خرم دستگیر کے چچا زاد عاطف صابر کی طرف سے دی گئی۔

عاطف صابر کا کہنا ہے کہ صبح گھر کے گیٹ پر لگی گولیوں کے نشان دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، گزشتہ رات ملازمین نے باہر نکل کر دیکھا تو باہر کوئی نہیں تھا۔

خرم دستگیر کے کزن عاطف صابر کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا، فائرنگ کے واقعہ سے متعلق خرم دستگیر کل پریس کانفرنس کریں گے۔

سی پی او حماد عابد کا کہنا ہے کہ آج دن ڈیڑھ بجےکے قریب فائرنگ کی اطلاع دی گئی، پولیس نےجائے وقوع کا معائنہ کیا ہے، مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

خرم دستگیر کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیونیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

تازہ ترین