• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 58 نئے کیسز، 3 مریضوں کا انتقال

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 58 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی عرب کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 649 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ جس کے بعد مملکت میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 8 ہزار 748 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 52 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 678 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید